اسلام آباد میں شہداء کی دوسری برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت 4 شہداء کو یاد کیا جا رہا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید ایک بہادر، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے سپاہی تھے، جنہوں نے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اس دوران نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقدیر بھی شہادت کے بلند مقام پر فائز ہوئے۔
یہ شہداء اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان قربانیوں کو قوم اور فوج ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی عظیم قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ شہداء کی یہ قربانیاں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ایک زندہ مثال ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔