مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ اختلافات کے خاتمے میں پیش رفت

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ اختلافات کے خاتمے میں پیش رفت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان اختلافات کے خاتمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ پیپلز پارٹی کے پنجاب اور وفاقی حکومت سے متعلق تحفظات پر بھی بات ہوگی۔واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو دونوں جماعتیں بیان بازی روکنے پر متفق ہوگئی تھیں۔ اس کے علاوہ، پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات بھی کی تھی، جس میں طے پایا کہ کسی بھی بڑے معاملے پر بات کرنے سے پہلے ایک دوسرے کا موقف سنا جائے گا۔