پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی روابط بحال ہوگئے ہیں۔
وزارتِ خارجہ میں دونوں جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمٰن اور ندیم افضل چن شامل ہیں، جبکہ ن لیگ کے وفد میں ملک احمد خان، احد چیمہ اور رانا ثناء اللّٰہ شامل ہیں۔اس اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور آئندہ تعاون کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں اہم سیاسی امور، باہمی تعاون اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔