پنجاب میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ میں اہم پیش رفت کا امکان

پنجاب میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ میں اہم پیش رفت کا امکان

پنجاب میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر ممکنہ پیش رفت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق، مسلم لیگ ن کی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے 30 ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ، محکمہ قانون پنجاب میں لاء افسران کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو حصہ ملنے کا امکان ہے۔مزید برآں، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں بھی پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو شامل کرنے کا امکان ہے، تاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان پاور شیئرنگ کا عمل مکمل کیا جا سکے۔