چین نے پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور فریقین کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ مشترکہ تحمل، مکمل اور دیرپا جنگ بندی پر عمل پیرا ممالک کی حمایت کرتا ہے۔چین نے تعلقات میں مسلسل بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔یہ جنگ بندی اس وقت عمل میں آئی جب پاکستان کی جانب سے کابل پر حملے کے بعد طالبان اور دیگر فریقین نے 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کیا۔پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق اس دوران فریقین مسئلے کے حل کے لیے مخلصانہ کوششیں کریں گے۔یہ اقدام خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔