جنگ بندی مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد باقر قالیباف مسلسل ساتویں بار اسپیکر منتخب

جنگ بندی مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد باقر قالیباف مسلسل ساتویں بار اسپیکر منتخب

محمد باقر قالیباف ایک بار پھر ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق محمد باقر قالیباف کو پارلیمانی ووٹنگ میں اکثریت حاصل ہونے کے بعد مسلسل ساتویں سال اس اہم عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق قالیباف ایران کی سیاست میں ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں اور وہ حالیہ ایران امریکا مذاکرات میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی سے متعلق سفارتی کوششوں میں اہم مذاکرات کاروں میں شامل رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ان کی دوبارہ کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ ایرانی قیادت موجودہ سیاسی اور سفارتی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنا چاہتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی اور سفارتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔محمد باقر قالیباف اس سے قبل تہران کے میئر بھی رہ چکے ہیں اور ایران کی سیاسی و سکیورٹی پالیسی سازی میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔