یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکا-ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کیا

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکا-ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کیا

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس حملے بند کرے تو یوکرین بھی اسی نوعیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں ہونے والی جنگ بندی کی سپورٹ کرتے ہیں، کیونکہ یہ سفارتی کوششوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات جنگ بندی معاہدوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کر سکتے ہیں اور بین الاقوامی امن کی کوششوں میں مددگار ہیں۔