بادامی باغ :خواتین پر مشتمل 5 رکنی گینگ گرفتار ، مقدمات

لاہور (کرائم رپورٹر) بادامی باغ پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے خواتین پر مشتمل 5 رکنی گینگ کو مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان شہریوں کو مختلف حربوں سے اپنے گھر بلا کر نشہ آور چائے پلاتے اور بے ہوشی کی حالت سے فائدہ اٹھا کر نازیبا ویڈیوز بناتے تھے، جن کی آڑ میں بھاری رقم بٹوری جاتی تھی۔گینگ میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں عاصم اور رمیض عرف راجہ بھی شامل ہیں۔ ملزمان نے ایک شہری کو قرض کی رقم واپس کرنے کے بہانے گھر بلایا، جہاں نشہ آور چائے پلا کر اسے ہنی ٹریپ کیا گیامتاثرہ شہری کے نیم بے ہوش ہونے پر ایک خاتون کے ساتھ اس کی نازیبا ویڈیو بنا کر 15 ہزار روپے موقع پر ٹرانسفر کرائے گئے اور مزید 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے۔شہری نے مزید رقم کا بندوبست کرنے کے لیے اپنا موبائل فون اور دیگر اشیاء￿  ملزمان کے حوالے کیں۔ اطلاع ملنے پر بادامی باغ پولیس کے سب انسپکٹر عدنان گجر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گینگ کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل فونز اور نازیبا ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی پر ڈی ایس پی بابر انصاری، ایس ایچ او بادامی باغ احسن اور سب انسپکٹر عدنان گجر سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔