رواں ماہ 74 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری: مرزا فاران بیگ
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 74 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے لاہور ٹریفک پولیس نے21 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کییٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے 7 ہزار فیصل آباد نے 8 ہزار راولپندی14 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس پر چالان کیے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز اپنے اضلاع میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔صوبہ بھر میں لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنانے کے موثر اقدامات کیے جائیں