چور،ڈاکو بے لگام،شہری کنگال،پولیس تماشائی

 لاکھوں کے زیورات موبائل فونز ،ر گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نوانکوٹ میں رشید سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون,مصری شاہ میں غفار سے 1لاکھ85ہزار روپے اور موبائل فون,مانگامنڈی میں طارق سے1لاکھ 79ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں رحمان سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،گجرپورہ میں وقاص سے 1لاکھ 55ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شادمان اور سول لائنز سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک رنگ محل اور ٹاون شپ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔