ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے صوبے کے مختلف تھانوں میں وزیراعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انہیں کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔دورانِ سماعت جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ "وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کس ایف آئی آر میں نامزد ہیں؟"اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا، "ہمیں تو خود نہیں پتہ، ہوسکتا ہے میں بھی کسی ایف آئی آر میں نامزد ہوں۔"ایڈووکیٹ جنرل نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔