حقیقی آزادی کی جدوجہد دن بہ دن زور پکڑ رہی ہے:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

حقیقی آزادی کی جدوجہد دن بہ دن زور پکڑ رہی ہے:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ہری پور میں صدیق اکبر چوک میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد دن بہ دن زور پکڑ رہی ہے اور ان کی جدوجہد مضبوط جمہوریت، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کی بحالی کے لیے ہے۔

سہیل آفریدی نے ہری پور کے عوام کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور ہری پور کے بعد ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی ریلیاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور کے عوام عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریاں عروج تک پہنچائیں جائیں گی اور ہری پور کے عوام کا جوش و جذبہ قابلِ دید ہے۔