ویب ڈیسک: پیرو میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، دارالحکومت لیما میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہروں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 55 پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی ہوئے۔ ہزاروں مظاہرین نے کانگریس کے قریب ریلی نکالی اور حکومت سے احتساب اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں کئی افراد بے ہوش بھی ہوگئے۔واضح رہے کہ پیرو میں گزشتہ کئی روز سے سیاسی عدم استحکام کے باعث احتجاجی لہر جاری ہے۔ صدر ڈینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کے بعد انہیں برطرف کر دیا گیا تھا، جس کے بعد نئے عبوری صدر جوز جیری نے حال ہی میں عہدہ سنبھالا ہے۔