تہران کے شہری فضائی دفاعی نظام کی بحالی اور ہرمز میں جھڑپوں کے خلاف پھر سڑکوں پر نکل آئے

تہران کے شہری فضائی دفاعی نظام کی بحالی اور ہرمز میں جھڑپوں کے خلاف پھر سڑکوں پر نکل آئے

ایران میں حالیہ کشیدگی اور دفاعی نظام کی بحالی کے خبریں نشر ہونے کے بعد، ابناۓ ہرمز میں جھڑپوں اور فضائی دفاعی نظام کے بحال ہونے کی اطلاعات پر تہران کے شہری ملی جوش و جذبے کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، شہریوں نے ایران کی مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے اور قومی عزت کا مظاہرہ کیا۔  ریلی میں شامل افراد کے ہاتھوں میں ایرانی قومی پرچم، شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر، اور مختلف پلے کارڈز تھے۔ اس دوران، ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ امریکہ نے خمیر، سرک اور قشم جزیرے کے ساحلوں پر خطے کے بعض ممالک کے تعاون سے شہری علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔  
ترجمان ایرانی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ایران بلا جھجک اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ یہ صورتحال خطے میں کشیدگی اور دفاعی تیاریوں کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔