ضلع کرم میں 6 روز سے جاری جھڑپوں میں 111 افراد جاں بحق، 150 زخمی۔

ضلع کرم میں 6 روز سے جاری جھڑپوں میں 111 افراد جاں بحق، 150 زخمی۔

ضلع کرم میں چھ روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک 111 افراد کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، بگن علیزئی، ٹالوکنج، جیلامئے، کونج علیزئی اور دیگر علاقوں میں شدید لڑائیاں جاری ہیں۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ٹالوکنج میں مزید کشیدگی کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے، جب کہ گزشتہ رات مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 6 افراد زخمی ہوئے۔موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ضلع بھر کی مرکزی شاہراہیں اور بازار بھی بند ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے بتایا کہ امن قائم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور مشران سے گرینڈ امن جرگہ کے ذریعے بات چیت کی جا رہی ہے۔