مراکش میں نوجوانوں کے حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

مراکش میں نوجوانوں کے حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

مراکش: ملک میں نوجوانوں کے حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، جو دارالحکومت رباط اور دیگر بڑے شہروں میں سڑکوں پر بھڑک اٹھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن گروپ ’GenZ 212‘ کی کال پر نوجوانوں کی بڑی تعداد مظاہروں میں شامل ہوئی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت نئے فٹبال اسٹیڈیمز پر اربوں خرچ کرنے کے بجائے تعلیم، صحت اور بدعنوانی کے خاتمے پر توجہ دے۔دارالحکومت رباط میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جنوبی مراکش کے شہروں میں مظاہروں کے دوران بینکوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کاسا بلانکا میں ہائی وے بند کرنے والے 24 نوجوانوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب مراکش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ نوجوانوں سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے اور پرامن ماحول قائم رہے۔