موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا تازہ ترین شیڈول جاری کردیا گیا

موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا تازہ ترین شیڈول جاری کردیا گیا

پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس پر آج سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق 16 ٹرینوں کی روانگی میں معمولی ردوبدل کیا گیا ہے، جبکہ 3 ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنز پر دیے گئے اسٹاپ ختم کر دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 4 بحال شدہ ٹرینوں کو نئے شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے۔

علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے اب صبح 7:30 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:00 بجے)۔
نارووال پسنجر ٹرین کی روانگی کا وقت 7:25 بجے کر دیا گیا ہے (پہلے 7:00 بجے)۔
فیض احمد فیض پسنجر اب 5:00 بجے روانہ ہوگی (پہلے 5:30 بجے)۔
عوام ایکسپریس کراچی سے صبح 8:00 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:30 بجے)۔
شالیمار ایکسپریس لاہور سے اب 7:10 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:30 بجے)۔
اس کے ساتھ ہی 9 ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر دیے گئے عارضی اسٹاپ ختم کرکے ریگولر اسٹاپ دے دیے گئے ہیں۔

ان ٹرینوں میں شامل ہیں:
رحمان بابا ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس، پاکپتن ایکسپریس، تیزگام اور ملت ایکسپریس۔پاکستان ریلوے کے مطابق نیا شیڈول مسافروں کی سہولت اور موسم کے مطابق روانگی کے اوقات بہتر بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔