ویب ڈیسک: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی خرید و فروخت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پشاور میں چلغوزے کی فی کلو قیمت 10 سے بڑھ کر 12 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔اسی طرح مونگ پھلی 600 سے 800 روپے فی کلو، بادام 3 ہزار روپے فی کلو اور پستہ 4 ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ سردیوں میں سب سے زیادہ طلب مونگ پھلی کی ہے۔عالمی مارکیٹ میں خشک میوہ جات کی سالانہ طلب تقریباً 50 لاکھ ٹن ہے، جبکہ پاکستان سے 10 لاکھ ٹن خشک میوہ جات برآمد کیے جاتے ہیں۔ سوات، چترال، گلگت بلتستان سمیت مختلف پہاڑی علاقوں سے خشک میوہ جات حاصل کیے جاتے ہیں۔
پشاور میں زیادہ تر سمگل شدہ خشک میوہ جات کی خرید و فروخت بھی ہوتی ہے، جو ایران، افغانستان اور بھارت سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ شہر کے بڑے مراکز کارخانو مارکیٹ، پیپلز منڈی اور اشرف روڈ ہیں، تاہم انتظامیہ اس معاملے پر خاموش ہے۔