موسم سرما کی آمد کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، اوگرا بے بس

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، اوگرا بے بس

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 290 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 300 سے 320 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔ایل پی جی کی قیمت سرکاری طور پر 254 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، لیکن اس وقت مارکیٹ میں یہ 36 روپے فی کلو مہنگی فروخت ہو رہی ہے۔ اس پر اوگرا (پاکستانی توانائی ریگولیٹری اتھارٹی) اپنی ہی مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے، جس سے صارفین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔