حکومت کا موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال کے لیے ونٹر پیکج تیار

حکومت کا موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال کے لیے ونٹر پیکج تیار

ویب ڈیسک:حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنے کے لیے ایک ونٹر پیکج تیار کر لیا ہے جس کا مقصد بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پیکج جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے اور اس میں بجلی کی طلب کو 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ تک بڑھانے کا منصوبہ شامل ہے۔

پیکج کے تحت اضافی بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک کا ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے صارفین کو مالی فائدہ پہنچے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ کم ہوگا، اور یہ اقدام صنعتی شعبے میں فعالیت کو فروغ دے گا جس کے نتیجے میں بند فیکٹریوں کی مشینیں دوبارہ چل سکیں گی۔اس پیکج کی تیاری کے دوران اپٹما، ایف پی سی سی آئی اور مختلف چیمبرز کے ساتھ مشاورت مکمل کی گئی ہے، اور قانونی معاملات بھی فائنل کر لیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت حکومت صارفین اور صنعتوں دونوں کو اضافی بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دے گی، تاکہ ملک میں بجلی کی فراہمی کے دوران موجود چیلنجز کو بہتر طور پر حل کیا جا سکے۔