ویب ڈیسک: لکی مروت کے علاقے گنڈی پرانہ اڈا کے قریب دو فلائنگ کوچز (ہائی ایس) میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بلال آفریدی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سرائے نورنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تاجہ زئی منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خالد خان، ساجد خان، میر سعد خان، ایوب خان، اشفاق، غفور، شاہ در خان، عبد الودود اور مزمل خان شامل ہیں۔علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔