پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جب سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مارکیٹ نے مضبوط آغاز کیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 1280 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 166,756 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز انڈیکس 165,476 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق تیزی کی یہ لہر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد، اقتصادی استحکام کی توقعات اور حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔