پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 1,69,041 پوائنٹس تک پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 1,69,041 پوائنٹس تک پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس نے پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور کر لی۔

 جمعرات کو کاروبار کے دوران انڈیکس میں 551 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 169,041 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری، مستحکم روپیہ اور حکومتی پالیسیوں کے تسلسل نے اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان ڈال دی ہے اور اگر یہ رجحان جاری رہا تو انڈیکس مستقبل میں مزید بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔