مہمند میں کامیاب آپریشن؛ محسن نقوی کا پاک فوج کو خراجِ تحسین

مہمند میں کامیاب آپریشن؛ محسن نقوی کا پاک فوج کو خراجِ تحسین

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمند میں دہشت گرد گروہ “فتنہ الخوارج” کے خلاف کامیاب فوجی کارروائی پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا ہے۔

وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ “30 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر پوری قوم کو فخر ہے۔”محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور “فتنے پھیلانے والے عناصر کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا تاکہ وہ کہیں بھی محفوظ پناہ نہ پا سکیں۔”

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے قوم کے تحفظ کے لیے مربوط اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھیں گے، اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔وزیر داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ “شہداء کا دکھ پوری قوم کا دکھ ہے، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔”