جڑواں شہروں میں روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، عوام پریشان

جڑواں شہروں میں روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، عوام پریشان

ویب ڈیسک: جڑواں شہروں میں نان بائیوں نے روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا ہے، جس سے شہریوں پر روزمرہ خوراک کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے،
نان کی قیمت 25 روپے سے بڑھا کر 30 روپے،
کلچہ کی قیمت 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے،
جبکہ پراٹھے کی قیمت 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کر دی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نان بائیوں نے من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی حکام فوری ایکشن لیتے ہوئے سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد یقینی بنائیں، تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔