مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عوام پریشان

مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عوام پریشان

ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے لیے خریداری مشکل ہو گئی ہے۔

تازہ اضافے کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا ہے جبکہ صاف گوشت 700 روپے فی کلوگرام کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر فارم ریٹ 383 روپے، تھوک قیمت 397 روپے اور پرچون قیمت 411 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور انڈے 320 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق مرغی کے گوشت اور انڈوں کی بڑھتی قیمتیں صارفین کے بجٹ پر دباؤ ڈال رہی ہیں اور غریب و متوسط طبقے کے لیے یہ بنیادی غذائی اشیاء خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔