مالاکنڈ (ویب ڈیسک): سوات موٹر وے پر المناک ٹریفک حادثے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی موٹروے پولیس نورالامین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب ایک ٹرک سوات موٹر وے پر الٹ کر سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی لوگ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈی ایس پی کے مطابق ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے جن کا تعلق سوات کے علاقے بحرین سے بتایا جا رہا ہے۔یہ افراد سردی کے آغاز سے قبل گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کر رہے تھے۔زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔