موٹر وے ایم 5 پر خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

موٹر وے ایم 5 پر خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

موٹر وے ایم 5 پر ظاہر پیر آرام گاہ کے قریب کار اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں جن کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں کار بے قابو ہو کر ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ زور دار تصادم کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ غفلت اور نیند کے باعث پیش آیا۔