مڈغاسکر میں آئینی بحران،فوج نے 2 سال کیلئے اقتدار سنبھا ل لیا

انتاناناریوو(آئی این پی )  مشرقی افریقہ کے ملک مڈغاسکر میں بغاوت کی قیادت کرنے والے ایک فوجی کمانڈر   نے  اعلان کیا ہے کہ صدر اینڈری راجولینا کے قانون سازوں کے ذریعے مواخذے اور ان کے ملک سے فرار ہونے کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادار ے کے مطابق یہ پیش رفت نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے کئی ہفتوں کے احتجاج کے بعد سامنے آئی ہے، صدر راجولینا نے اپنی برطرفی کے بڑھتے ہوئے مظاہروں اور فوج میں ہونے والی بغاوتوں کے باوجود استعفی دینے سے انکار کر دیا تھا