بسائو (آئی این پی ) مغربی افریقہ کے ملک گنی بسا ئو میں فوجی افسران کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کا تختہ الٹ کر گنی بسا میں اقتدار سنبھال لیا ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام ایک ایسے ملک میں سامنے آیا ہے جو ماضی میں بار بار فوجی بغاوتوں کا شکار رہا ہے اور ایسے وقت میں جب سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے والا تھا۔سرکاری ٹیلی وژن پر پڑھ کر سنائے گئے بیان میں فوجی افسران نے کہا کہ انہوں نے صدر اومارو سسکو ایمبالو کو معزول، انتخابی عمل کو معطل کردیا، اس کے ساتھ ہی سرحدیں بند کر دیں اور ملک بھر میں کرفیو نافذ کیا جائے گا۔فوجی افسران نے ٹی وی پر کہا کہ فوجی احکامات پر عمل درآمد کے لئے اعلی عسکری کمان تشکیل دے دی گئی