مڈغاسکر میں پانی اور بجلی کی قلت کیخلاف پرتشدد مظاہرے، کرفیو نافذ

ہزاروں نوجوان مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ‘پلے کارڈ اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے
انتناناریوو (آئی این پی ) مڈغاسکر میں پانی اور بجلی کی قلت پر پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس پر حکومت نے دارالحکومت انتناناریوو میں شام سے صبح تک کرفیو نافذ کر دیا۔غیرملکی خبررساادارے کے مطابق مڈغاسکر میں بجلی اور پانی کی شدید کمی کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے، ہزاروں نوجوان مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور پلے کارڈ اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے  آنسو گیس کا استعمال کیا۔