المیہ ہے ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے، ہم نے لائیو سٹریمنگ سے لوگوں کو تعلیم دینا چاہی، لیکن ہم ایکسپوز ہوگئے:جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم میں لائیو سٹریمنگ کی درخواستیں منظور کرلیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو سٹریمنگ سے لوگوں کو تعلیم دینا چاہی، لیکن ہم لائیو سٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،مصطفی نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے ہماری درخواست پر اعتراضات لگے ،اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی ہے،استدعا ہے پہلے چیمبر اپیل پر فیصلہ کیا جائے۔آئینی بنچ نے مشاورت کے بعد درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔خواجہ حسین احمد نے کہاکہ ہماری بھی لائیو سٹریمنگ کی درخواست ہے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ دونوں درخواستوں پر نوٹسز جاری کر چکے ہیں،ہم نے ترتیب رکھی ہے بنچ پر اعتراض لگتا ہے تو دوسرا بنچ ان کو سنے گا،اگر اعتراض نہیں ہوتا تو لائیو سٹریمنگ کی درخواست کو یہی بنچ سنے گا