نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے سب سے بڑے مظاہروں میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے
ہم تسلیم کرتے ہیں اور معذرت خواہ ہیں کہ حکومت کے کچھ اراکین اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکے: صدر راجولینا کا ٹی وی پر خطاب
انتا ننا ریوو(آئی این پی )مڈغاسکر کے صدر آندری راجولینا نے پرتشدد عوامی مظاہروں کے بعد حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق یہ فیصلہ پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے ان مظاہروں کے بعد کیا گیا جن میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔کینیا اور نیپال کی جنریشن زیڈ تحریکوں سے متاثر یہ تین روزہ مظاہرے حالیہ برسوں میں اس جزیرہ نما ملک میں سب سے بڑے مظاہرے قرار دئیے جا رہے ہیں اور 2023 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر راجولینا کو درپیش سب سے بڑا سیاسی چیلنج تصور کیے جا رہے ہیں۔اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں صدر راجولینا نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں اور معذرت خواہ ہیں کہ حکومت کے کچھ اراکین اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکے۔