گل پلازہ میں آگ کو صوبے کا وزیراعلی نہیں بجھا پایا اور مرکز کو سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے:وزیر مملکت کا انٹرویو
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں آگ کو صوبے کا وزیراعلی نہیں بجھا پایا اور مرکز کو سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اگر مرکزی حکومت مداخلت کرتی تو کہا جاتا کہ پلازہ میں لگنے والی آگ پر آپ پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں، بروقت کارروائی سے آگ کو پھیلنے سے روکا جا سکتا تھا، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ کوئی صوبائی حکومت اتنی نااہلی کا ثبوت دے سکتی ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کراچی پر سندھ حکومت کو فوری طور پر امداد دینی چاہیے تھی،وزیراعظم اور صوبوں سے بات کرنی چاہیے تھی، وزیراعظم کو احساس ہوا یہ بڑا سانحہ ہوگیا ہے تو انہوں نے وزیراعلی سے بات کی اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔