ماحولیاتی آلودگی کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: مریم اورنگزیب
لاہور(سپیشل رپورٹر ) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ۔ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب (ای پی اے) اورسموگ و موسمیاتی نگرانی کے جدید نظام کے تحت حاصل ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 211 ریکارڈ کیا گیا ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی غیر صحت مندہوتا ہے۔آئی کیو ائیر کے مطابق لاہور بدھ کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ای پی اے کے مطابق بھارت سے داخل ہونے والی آلودہ ہوا نے فضا میں معلق ذرات کی مقدار میں اضافہ کیاہے ‘سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے پھیلائو کو روکنے میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، یہ صرف حکومت کی نہیں بلکہ معاشرتی ذمہ داری بھی ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔