لاہور آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا

سموگ کے باعث سانس، دل اور آنکھوں کے امراض بڑھنے کا خدشہ ہے،ایڈوائزری جاری 
اسلام آباد ،لاہور  (آئی این پی )پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی برقرا رہی۔لاہور ایک بارپھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس 408 تک پہنچ گیا، فیصل آباد میں اے کیو آئی507، گوجرانوالہ میں372اور رحیم یار خان میں 357 ریکارڈ کیا گیا۔طبی ماہرین نے بھی شہریوں کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کر دی۔دوسری جانب  اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سے ڈی ایچ او نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔فضائی آلودگی اور اسموگ کے باعث سانس، دل اور آنکھوں کے امراض بڑھنے کا خدشہ ہے۔