کراچی (آئی این پی ) کراچی 270اے کیو آئی کے ساتھ دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پرہے۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہرِ قائد کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے، دن 11بجے کے قریب لاہور کا اے کیو آئی لیول 221ریکارڈ کیا گیا۔ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔