لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور میں سموگ کی شدت کم نہ ہو سکی ،ہفتے کے پہلے روز دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بار پھر لاہور کا پہلا نمبر آگیا ۔لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 277 ریکارڈ کی گئی ۔ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 248 جب کہ کراچی میں 193 ریکارڈ کی گئی ۔کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہے اور شہرِ قائد دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبرپر رہا۔