لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی فیاض اور سعید لودھی کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے وکیل ضمانت کے حوالے سے دلائل دینے کے لیے عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر مقدمے کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔دوسری جانب پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ فلک جاوید کے وکیل کو آئندہ سماعت پر ضمانت کے حوالے سے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ ملزمان نے جیل سے اپنی ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جن پر عدالت میں سماعت جاری ہے۔