ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کے 28 سالہ بیٹے جیڈن اسمتھ اور 82 سالہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر مشیل لامی کی مبینہ منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں، جس نے صارفین کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان خبروں کے مطابق جیڈن اسمتھ اور مشیل لامی کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہونے اور منگنی کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ان افواہوں کا آغاز 9 نومبر کو ہوا، جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دونوں کی مبینہ ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ تاہم ان تصاویر کی حقیقت اور ان میں دکھائے گئے واقعے کی صداقت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔بعد ازاں ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے اور مشیل لامی اپنی محبت کا ثبوت دینے کے لیے اپنی 80 فیصد جائیداد جیڈن اسمتھ کے نام کرنے پر آمادہ ہیں۔ اس غیر معمولی دعوے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔تاہم جیڈن اسمتھ اور مشیل لامی کی مبینہ منگنی یا تعلقات کے حوالے سے تاحال کوئی مستند تصدیق سامنے نہیں آئی۔
دونوں شخصیات کی جانب سے بھی ان خبروں پر کوئی باضابطہ بیان یا منگنی کا اعلان نہیں کیا گیا۔اس معاملے کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر مشیل لامی معروف فیشن ڈیزائنر رک اوونز کی اہلیہ ہیں۔ دونوں نے 2006 میں شادی کی تھی اور فیشن کی دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض تصاویر کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کیے جانے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ان خبروں کی صداقت مزید مشکوک ہوگئی ہے۔