کراچی: پاکستانی اداکار و گلوکار دانیال ظفر اپنی مبینہ منگنی کی خبروں کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے، جہاں مداح ان کی نجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دانیال ظفر نے اپنی فیملی فرینڈ نور فاطمہ سے منگنی کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کی مبینہ منگنی ایک نجی تقریب میں ہوئی، جس میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی، تاہم دانیال ظفر کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔ایک انسٹاگرام پیج کی جانب سے دانیال ظفر اور نور فاطمہ کے مبینہ رشتے سے متعلق مختلف تفصیلات اور سوشل میڈیا شواہد شیئر کیے جانے کے بعد منگنی کی قیاس آرائیوں نے مزید زور پکڑ لیا۔دانیال ظفر کی مبینہ منگنی کی خبر پر مداحوں کے دلچسپ ردعمل بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کو اب خود اس کا اعلان کر دینا چاہیے، جبکہ ایک مداح نے مذاقاً لکھا، ’’میرا دل ٹوٹ گیا‘‘۔واضح رہے کہ دانیال ظفر یا نور فاطمہ کی جانب سے منگنی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی، اس لیے فی الحال یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دعوے سے زیادہ نہیں۔