معاذ صفدر کا تیسری اولاد کی پیدائش پر اہلیہ صبا معاذ کو قیمتی تحفہ، نئی گاڑی دے دی

معاذ صفدر کا تیسری اولاد کی پیدائش پر اہلیہ صبا معاذ کو قیمتی تحفہ، نئی گاڑی دے دی

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور فیملی ولاگر معاذ صفدر نے تیسری اولاد کی پیدائش کی خوشی میں اہلیہ صبا معاذ کو نئی گاڑی تحفے میں دے کر خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

حال ہی میں معاذ صفدر اور صبا معاذ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد یوٹیوبر نے اس خوشی کے موقع پر اپنی اہلیہ کے لیے سرمئی رنگ کی سوزوکی ویگن آر خریدی۔ نئی گاڑی ان کے گھر پہنچائی گئی، جس پر صبا معاذ نے خوشی کا اظہار کیا۔صبا معاذ نے سوشل میڈیا پر گاڑی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کیا اور محبت بھرے انداز میں لکھا کہ ’’الحمدللہ، میں نے انہیں ایک خوبصورت شہزادی کا باپ بنایا اور انہوں نے مجھے بھی شہزادی جیسا احساس دلایا۔‘‘ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی مداحوں اور فالوورز کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ صارفین نے جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دیتے ہوئے معاذ صفدر کے اس اقدام کو بھی سراہا۔