کراچی: ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے اپنی تیسری اہلیہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عروسہ خان کو شادی کی تیسری سالگرہ سے قبل قیمتی تحفہ دے دیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
عروسہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کی جانب سے ملنے والے تحفے کی تصاویر شیئر کیں۔ انہیں اقرار الحسن نے برگنڈی رنگ کا آئی فون 18 پرو میکس تحفے میں دیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اقرار الحسن اور عروسہ خان نے 24 نومبر 2023 کو نکاح کیا تھا اور دونوں رواں ماہ اپنی شادی کی تیسری سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ سالگرہ سے قبل ملنے والے اس مہنگے تحفے کی تصاویر عروسہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جس کے بعد یہ پوسٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اقرار الحسن کی تین شادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا اقرار الحسن اپنی تینوں اہلیہ کو اسی طرح مہنگے تحائف دیتے ہیں؟بعض صارفین نے اس بحث میں اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح یوسف کا ذکر بھی کیا، جبکہ کچھ لوگوں نے عروسہ خان کو قیمتی تحفے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔