پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے والدین کو قیمتی گاڑی تحفے میں دے کر سرپرائز کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔
رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں 5 ہزار روپے کے نوٹوں کی بڑی رقم گنتے ہوئے دکھائی دیے، جس کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کے لیے نئی گاڑی خریدی۔یوٹیوبر نے نئی گاڑی اپنے والدین کو تحفے میں پیش کی، جس پر ان کے والدین خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے والدین کے لیے قیمتی تحفہ خریدنے پر رجب بٹ کو سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے ان کی اہلیہ اور بیٹے کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید بھی کی۔