معاذ صفدر نے شادی سے قبل اپنی 'ناپسندیدہ عادات' کا کھلا اعتراف کرلیا

معاذ صفدر نے شادی سے قبل اپنی 'ناپسندیدہ عادات' کا کھلا اعتراف کرلیا

پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کری ایٹر اور یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنی زندگی کے ایک اہم اور ذاتی پہلو کا انکشاف کیا ہے جس سے ان کے مداح حیران ہوگئے ہیں۔

 معاذ صفدر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ابتدائی زندگی اور شادی سے پہلے کی شخصیت کے بارے میں بات کی، جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے پہلے کئی ’’غلط عادات‘‘ میں مبتلا تھے۔معاذ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کہا کہ ’’شادی سے پہلے میں اتنے اچھے انسان نہیں تھا۔‘‘ ان کا یہ اعتراف کہ وہ ایک وقت میں اپنے دوستوں کے مطابق اچھے انسان نہیں تھے، ان کے مداحوں کے لیے ایک نئی بات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی نے انہیں اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا موقع دیا اور ان کی شخصیت میں ایک بڑا بدلاؤ آیا۔ معاذ نے کہا کہ شادی کے بعد انسان زیادہ ذمے دار بن جاتا ہے اور اپنی زندگی کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے کے لیے نئے عزائم اور مقاصد حاصل کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی پرانی زندگی کو پیچھے چھوڑنے کے لیے کم عمری میں شادی کا فیصلہ کیا۔ ’’شادی کے بعد انسان میں ذمے داری کا احساس بڑھتا ہے۔

یہ صرف بیوی کی ضروریات پوری کرنے کا معاملہ نہیں ہوتا، بلکہ ایک دوسرے کی زندگی کو بہتر بنانے کا موقع ہوتا ہے۔‘‘معاذ صفدر نے اپنے مداحوں اور نوجوانوں کو ایک اہم مشورہ دیا کہ ’’اگر آپ شادی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے مالی طور پر مستحکم ہو جائیں۔ صرف پیار کافی نہیں ہوتا، آپ کو اپنے ساتھی کو اچھی زندگی دینے کے قابل ہونا چاہیے۔‘‘ان کے اس انکشاف پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل آ رہے ہیں۔ کچھ افراد نے کہا کہ ’’شادی واقعی زندگی کو بدل دیتی ہے‘‘ اور ’’اپنی غلطیوں کو مان لینا بڑی بات ہے۔‘‘ تاہم، کچھ صارفین نے یہ سوال اٹھایا کہ ’’پہلے کون سی بری عادتیں تھیں؟ تفصیل سے بتائیں!‘‘معاذ صفدر کی یہ باتیں ان کے مداحوں میں ایک نیا بحث کا آغاز کر گئی ہیں، جہاں لوگ اپنی ذاتی زندگیوں اور تجربات پر بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔