یوٹیوبر معاذ صفدر کے گھر ننھی پری کی آمد، مداحوں اور شوبز شخصیات کی مبارکبادیں

یوٹیوبر معاذ صفدر کے گھر ننھی پری کی آمد، مداحوں اور شوبز شخصیات کی مبارکبادیں

کراچی: پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر اور ان کی اہلیہ صبا معاذ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

صبا معاذ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ انہوں نے اس موقع پر ایک جذباتی پیغام بھی تحریر کیا، جس میں بیٹی کی پیدائش پر خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔

صبا معاذ کا بیٹی کی پیدائش پر جذباتی پیغام
صبا معاذ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ بعض نعمتیں دل کے انتہائی قریب ہوتی ہیں کیونکہ وہ بہت سی دعاؤں اور انتظار کے بعد حاصل ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی ننھی بیٹی بھی ان کی خوبصورت دعاؤں میں سے ایک تھی، جسے اللہ تعالیٰ نے حقیقت بنا دیا۔ ان کے اس پیغام کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین جوڑے کے لیے خوشی اور محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں
معاذ صفدر اور صبا معاذ کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد دی۔مبارکباد دینے والوں میں معروف سوشل میڈیا شخصیات کنول آفتاب، لائبہ خرم اور علیزہ سلطان سمیت دیگر نام شامل ہیں۔ مداحوں نے بھی نومولود بچی کے لیے صحت، خوشیوں اور روشن مستقبل کی دعائیں کیں۔