پاکستان کی معروف سوشل میڈیا جوڑی معاذ صفدر اور صبا معاذ نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تیسرے بچے کی آمد کے منتظر ہیں۔
معاذ صفدر اور صبا معاذ فیملی وی لاگز اور روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ دونوں اپنی زندگی کے اہم لمحات بھی باقاعدگی سے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔جوڑے کے پہلے ہی دو بیٹے، باسل اور کامل معاذ، ہیں جبکہ اب ان کے خاندان میں ایک اور ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔تیسرے بچے کی خوشخبری سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے معاذ صفدر اور صبا معاذ کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے اور آنے والے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔