کمیر روڈ پر حادثہ میں نوجوان زین العابدین جان کی بازی ہار گیا
ریسکیو نے نہر سے لاش نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، 22 سالہ نوجوان جاں بحق ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر نہر میں جا گرنے سے 22 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ کمیر روڈ پر چک 4/ای بی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اچانک اچھلنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان زین العابدین جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے نہر سے لاش نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔