حادثہ ٹائر پھٹنے کیباعث ہوا،25سالہ شاہد موقع پر چل بسا،لاش ورثاکے حوالے
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ 36 جوڑے روڈ پر ٹائر برسٹ ہو جانے سے مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں الٹ گئی، نوجوان ٹرالی کے نیچے دب کرجاں بحق۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 36 جوڑے روڈ 6 چک سے 9 چک فارم والا کے قریب مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں الٹ گئی۔ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کا ٹائر بلاسٹ ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثہ میں ٹرالی پر سوار 25 سالہ نوجوان شاہد ولد اسلم سکنہ چک نمبر 11 فور ایل ٹرالی کے نیچے دب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے نوجوان کو ٹرالی کے نیچے سے بے ہوشی کی حالت میں نکالا۔ ریسکیو ٹیموں نے سی پی آر کیا لیکن نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔