پتوکی:کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر،نوجوان جاں بحق ،4افراد زخمی

پتوکی (خصوصی رپورٹ )پتوکی میں ہلہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں نوجوان جاں بحق جبکہ 4افراد شدیدزخمی ہوگئے۔بتایاگیاہے کہ پتوکی میں ہلہ روڈ پر ایک تیزرفتارکاراور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر ہوگئی ، جس سے ایک نوجوان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑ گیاجبکہ 4افراد شدید زخمی ہوئے ،جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداددینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا۔